مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے روس میں جاری امن مشقوں میں ہندوستان اور پاکستان کے دستوں نے پہلی بار کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے امن مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ان امن مشقوں میں پاکستان اور ہندوستان کے فوجی دستے پہلی بار شریک ہوئے ہیں، مشقوں میں پاکستانی دستہ 80 فوجیوں پرمشتمل ہے اور ہندوستان کے تقریباً 200 فوجی شریک ہیں۔ امن مشقوں میں مجموعی طور پر 8 رکن ممالک کے 3 ہزارفوجی شریک ہیں اور سب سے زیادہ چین کے دستے کی تعداد 600 سے زائد ہے۔
آپ کا تبصرہ